ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کا جدوجہد تیز کرنے کا انتباہ

کسانوں کا جدوجہد تیز کرنے کا انتباہ

Mon, 03 Oct 2022 10:46:45    S.O. News Service

پھگواڑہ، 3؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) بھارتیہ کسان یونین (دوآبہ) کے صدر منجیت سنگھ رائے اور جنرل سکریٹری ستنام سنگھ ساہنی نے کہا کہ اگر4/اکتوبر تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ اپنی جدوجہد کو تیز کردیں گے -کسان رہنماؤں نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے کئی بار ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی توکرائی لیکن اب تک معاملہ حل نہیں ہوسکا اور نہ ہی پھگواڑہ شوگر مل   مالکوں نے ان کے مسائل حل کیے - کسانوں کے مطالبات میں گنے کی قیمت مقرر کرنا، بقایا جات کی ادائیگی شامل ہے - تقریباً دو سو کروڑ روپے کی گنے کی فصل کھیتوں میں کھڑی ہے -کسان4/اکتوبر کوجدوجہد کی حکمت عملی پر منگل کے روز میٹنگ کریں گے جس میں روڈ جام اور ریل روکو بھی شامل ہے - انہوں نے حکومت سے شوگرمل جلد شروع کرنے کیلئے پہل کرنے کرنے کی درخواست کی-دریں اثناء پھگواڑہ شوگر مل کے مزدوروں نے گزشتہ روز مظاہرہ کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں -

انہوں نے اس معاملے میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان سے مداخلت کی درخواست کی- انہوں نے الزام عائد کیا کہ مقامی مل حکام ہمیں جھوٹی خبریں دے رہے ہیں لیکن مزدوروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور ان کے بچوں کی فیس بھی ادا نہیں کی گئی- کارکنوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ جدوجہد تیزکردیں گے -دوسری جانب مل مالک سکھبیر سنگھر نے یقین دلایا کہ وہ مزدوروں کی اجرت جلد ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں -قابل ذکر ہے کہ ریاست میں گنے کے کسانوں کے واجبات اور قیمتیں طے کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پہلے ہی اس مہینے کے وسط کی تاریخ کااعلان کرچکے ہیں۔


Share: